پھول نگر: (محمد صابر )تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ میں سر شام ڈکیتیوں کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، مختلف وارداتوں میں8 ڈاکو 2 افراد سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی شاہ چھین کر فرار ہو گئے ،تھانہ صدر پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔
نواحی گاوں چھینہ اوتاڑکامحنت کش اور بھینسوں کا بیوپاری مختار احمد موٹر سائیکل پر براستہ بگھیانہ روڈ کوٹ رادھا کشن جا رہا تھا جب نالہ بگھیانہ کلاں کے قریب پہنچا تو 4نامعلوم ملزمان نہر کنارے گھات لگائے کھڑے تھے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر مختار احمد کو روک لیا تلاشی لیتے ہوئے 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی، موبائل فونز و دیگر اشیاءچھین کر فرار ہو گئے۔
دوسری واردات سردار پور مل کے راستے پر ہوئی جہاں ساجد علی ولد اصغر علی 125 موٹر سائیکل نمبر3085 ایل ای پی پر جب سردار پور مل کے راستے سڑک ٹبہ ثانیہ پہنچا تو بانس کی فصل میں پہلے سے چھپے ہوئے ڈاکووں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اس کی جیب سے موبائل فون مالیتی 30 ہزار نوکیا فون مالیتی5 ہزار، شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات، 8500 روپے نقدی چھین کر نئی موٹرسائیکل چھین کر اپنے خستہ حال موٹرسائیکل نمبر 1348ایل ای کیو جاتے ہوئے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پھول نگر میں ڈاکو راج،شہری لاکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

















