ڈسکہ:گیس کی لوڈشیڈنگ ، ایل پی جی کی قیمتیں آسمان پر

ڈسکہ(نمائندہ مشرق) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں گیس کی عدم دستیابی گھر گھرسے دھویں کے بادل اٹھنے لگے ایل پی جی کے دوگنے دام لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔

عوام جائیںتو کہاں جائیں علاقہ بھر میں گزشتہ کئی روز سے گیس کا نام و نشان دکھائی نہیں دیتا جن گھروں میں گیس آرہی ہے وہاں غیر قانونی طریقے سے کمپریسرلگارکھے ہیں اس کے علاوہ شہری جب سے سردی شروع ہوئی ہے گھرپر لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوچکے ہیں اور اس وجہ سے گھر گھر دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیںکیونکہ ایل پی جی کی قیمت عام آدمی بھی برداشت نہیںکرسکتا اس لیے لکڑی جلانا ہی مجبوری ہے مگرلکڑی کی مانگ بڑھنے سے لکڑی منڈی میں لکڑی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے تندروں پر نان کی قیمت بھی تیس روپے ہوچکی ہے اس لیے غریب آدمی اگر تین وقت گھر کے پانچ افراد کیلئے تیس روپے بھی خریدے تو صرف نان کی قیمت میں اس کی پچیس سے اٹھائیس ہزار تنخواہ نکل جاتی ہے۔

علاقے کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہر وگردنواح میںگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے