اسلا م آباد (بیورورپورٹ)دی بینک آف پنجاب (بی او پی ) اپنی نئی شروع کی گئی ایکسپورٹ فنانس سکیم (ای اےف اےس ) کے تحت ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ( ایگزم ) کےلئے لین دین کرنے والا پہلا بینک بن گیا، سہولت کے تحت ایگزیم بینک حکومت پاکستان کے جانب سے فراہم کردہ مارک اپ میں سبسڈی دوسرے بینکوں کو فراہم کرے گا جس کی مد میں بینک ایکسپورٹز کو کم مارک اپ پر قرض فراہم کریں گے، سہولت بالآخر سٹیٹ بینک کی طرف سے فراہم کرد ہ موجودہ ایکسپورٹ فنانس سہولیات کی جگہ لے لے گی۔
بینک آف پنجاب نے اپنی گزشتہ رواےات کو قائم رکھتے ہوئے اپنے صارفین کومارکےٹ کی جدید اور معروف مصنوعات پیش کرنے اورانہےں کم لاگت ایکسپورٹ فنانسنگ کی سہولت پیش کرنے والا پہلا بینک بن گیا ۔
تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس مےںنگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، گورنرر سٹیٹ بینک جمیل احمد ،حکومت پاکستان اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر نمائند گان کےساتھ نمایاں ایکسپورٹ ہاوسز کے نما ئندگان نے شرکت کی،ایگزم بینک کے صدر سید عرفان بخاری نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بی او پی کی نمائندگی ہیڈ کارپوریٹ بینکنگ عاصم جہانگیر سیٹھ اورہیڈ فنانشل اینسٹیوشنز اور کار سپانڈنٹ بینکنگ محمد ثاقب سجاد نے کی،ملک میں برآمدات کے فروغ کےلئے بی او پی نے ایگزم بینک کی پہلی ماسٹر انشورنس پالیسی پر بھی دستخط کیے۔
برآمدات کا فروغ، BOP اور ایگزم بینک میں معاہدہ


















