سمندر ی بار کے الیکشن، فرینڈز گروپ کے پینل کا اعلان

سمندری (تحصیل رپورٹر)الیکشن بار ایسوسی ایشن سمندری کی سر گرمیاں زورپکڑ گئیں مد مقابل گروپ کے مقابلہ میں فرینڈز گروپ کے پلیٹ فارم سے بار کے سینئر و جونیئر وکلاءکی جانب سے متفقہ طور پر پینل کا اعلان چوہدری ارشدمحمود وڑائچ ایڈووکیٹ بطور صدجبکہ چوہدری باسط یونس گجر ایڈووکیٹ بطور جنرل سیکرٹری امیدوار نامزد بار ایسوسی ایشن سمندری کا گرینڈ اکٹھ منعقد ہوا جسمیں بار کے سینئر وو جونیئر وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور متفقہ طور پر چوہدری ارشد محمود وڑائچ بطور صدر ، میاں راحیل عابد نائب صدر ، چوہدری باسط یونس گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، محمد فاروق جوائنٹ سیکرٹری بطور امیدوار نامزد کئے

چودھری الطاف کسانہ ، چوہدری طاہر پسوال ، ملک محمد علی شاد ، عمران بن احسان ، چوہدری عثمان غنی ، چوہدری شہزاد وڑائچ ، رانا نسیم سرور ، رانا محمدسرور ، آفتاب احمد جوڑا سمیت دیگر وکلا نے کہا 13جنوری فرینڈز گروپ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا ماضی میں جس طرح سینئر و جونیئر وکلاءکا استحصال ہو اسکی مثال سمندری بار میں نہیں ملتی اب احتساب کا وقت آچکا ہے تیرہ جنوری کو وکلاءچوہدری ارشد محمود وڑائچ کی قیادت میں پورئے پینل کو کلین سویپ کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

صدارت کے امیدوار چوہدری ارشد محمود وڑائچ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار چوہدری باسط یونس گجر نے بار کے تمام سینئر جونیئر وکلاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیشہ بار اور بینچ کے تقدس کی بحالی اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے نہ کہ اپنے مفادات کےلئے بار کے وکلاءکو نشانہ بنایا بار کی تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں جتنا وکلاءکا وقار مجروع ہوا وہ کسی سینئر جونیئر سے پو شیدہ نہیں وکلاءفرینڈ گروپ کو کامیاب کروائیں بار ایسوسی ایشن سمندری میں نئے دور کا آغاز کریں گے