پاکپتن (اختر حسین کھگہ)کھاد مافیا کی بلیک میلنگ اور کسانوں پر جھوٹے مقدمہ کے خلاف کسان اتحاد اور کسان بورڈ کے تمام قائدین اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوگئے کسان بورڈ کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں کسان بورڈ کے صدر میاں عبدالرحمن وٹو، ترجمان لطیف انور، کسان اتحاد (باٹھ گروپ) کے چیئرمین میاں عبدالرحمن وٹو صدرشاہ نواز ڈوگر، کسان اتحاد (انور گروپ) کے چیئرمین حاجی مظہر کمبوہ صدر مہر اشرف سمیت درجنوں کسانوں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کھاد کی عدم دستیابی کسانوں پراوور بلنگ، کسانوں پر جھوٹے مقدمات، کسانوں کے بجلی میٹر اتارنے پر سخت احتجاج کیا گیا مقررین نے کہا کہ کھاد کا بحران شدت اختیار کرنے لگاہے کھاد مافیا بے بس مجبور کسانوں کو منہ مانگی قیمت پر کھاد فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں کھاد کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر سادہ لوح کسان اپنی فصلیں بچانے کیلئے کھاد مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے جس سے فصلوں اور زرعی اجناس کے پیداواری عمل میں کمی واقع ہو جائے گی اور خوراک کی قلت کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کسانوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں بجلی مے میٹر تارے جا رہے ہیں کسانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بلیک میل کیا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا ہے بھر احتجاج کریں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔
پاکپتن، کھاد مافیا کی بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمات کیخلاف کسان رہنما متحد


















