بہاولنگر(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال مکول، ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر رضا، تمام ڈی ڈی ایچ او ، فوکل پرسن پولیو /ای پی آئی ابوذر اسلم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ بھی انسداد پولیو مہم کے دوران بھی اسی طرح دلجمعی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
ذوالفقار احمد بھون نے کہا انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا عبادت سے کم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















