بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ضلع میں قائم سہولت سنٹرز پر فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے فراہم تمام کھادوں کا ریکارڈ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ،کسی فریق کےساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ضلع میں کھاد کی طلب و رسد اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضلع میں کسی صورت زرعی کھادوں کی مصنوعی قلت یا بلیک مارکیٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ملوث ڈیلرز کو جرمانہ کرنے کی بجائے براہ راست مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کیا جائےگا۔
ذوالفقار احمد بھون نے کہاتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور جو ڈیلر کھاد کی گرانفروشی میں ملوث ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کھاد ڈیلرز کوہدایت کی کہ وہ ضلع میں قائم سہولت سنٹرز پر فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے فراہم تمام کھادوں کا ریکارڈ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی جبکہ ضلع میں صرف وہی ڈیلرز کھاد کی فروخت کرنے کا مجاز ہو گا جس کے نام سے فرٹیلائزر کمپنیاں سپلائی فراہم کریں گی، کھاد ڈیلرز اپنی فرم کے نام سے آنے والی کھاد کسی دوسرے مقام پر فروخت نہیں کر سکتے اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں شکایات سنٹرز قائم کئے جائیں اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔اجلاس میں، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری لطیف اللہ سمیت کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
کھادوں کی مصنوعی قلت،بلیک میں فروخت برداشت نہیں:ذوالفقار بھون


















