کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ”ماں“ کیلئے کمر کس لی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ کاجول نے اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ’ماں‘ کیلئے کمر کس لی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو ڈائریکٹر وشال فیوریا بنارہے ہیں جبکہ اسے کو اجے دیوگن فلمز کے تحت پروڈیوس کیا جائیگا۔فلم کی کہانی کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ اس کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے شروع ہوجائیگا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلم کا سکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ پہلی مرتبہ حقیقی دنیا سے ہٹ کر کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ کاجول اپنی اگلی فلم میں ملیالم سپر سٹار پرتھوی راج کے ساتھ ’سرزمین‘ فلم میں نظر آئیں گی۔