مراد سعید ،حماد اظہر سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)9مئی واقعات میں ملوث مراد سعید،حماد اظہر،علی امین گنڈا پور سمیت18پی ٹی آئی رہنماﺅں کے شناختی کارڈ بلاک کردئیے گئے،حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کے شناختی کارڈ پولیس کی درخواست پر بلاک کیے گئے۔

اعظم سواتی ،مسرت جمشید ،میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، واثق قیوم عباسی،جمشید چیمہ ، زبیر نیازی ، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں۔

،پولیس حکام نے کہا شامل تفتیش ہونے تک ملزموں کے قومی شناختی کارڈ بلاک رہیں گے، تمام ملزم اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے،اشتہاری ملزم شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی سہولیات سے محروم رہیں گے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاوس جلاو گھیراو کیس میں ٹک ٹاکر ملک منیب سمیت 23 ملزموں کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر لی،عدالت نے 2 ،2لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، ملزم عمران اور آصف عاشق کی ضمانتیں خارج کردی گئیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 25 ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔