نایاب مہنگا ترین جانور ریسکیو1122 چنیوٹ کے ہاتھ لگ گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دنیا بھر میں نایاب مہنگا ترین جانور ریسکیو1122 چنیوٹ کے ہاتھ لگ گیاریسکیوٹیمو ں نے اطلاع پر منفرد جانور کو بحفاظت پکڑ لیا۔

ریسکیو 1122کواہل محلہ سے اطلاع ملی کہ عجیب و غریب جانور حویلی میں گھس گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اورریسکیو آپریشن میں جانور کو بحفاظت پکڑ لیا۔ جانور کی شناخت پاکستانی پینگولین کے طور پر ہوئی ذرائع کے مطابق پاکستانی پینگولین انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔ پینگولین 600 ڈالر فی کلو کے حساب سے بین الاقوامی سطح پر خریدا و بیچا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے ریسکیو عملہ کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات سے رابطہ کرکے پینگولین ان کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔