ممبئی(مشرق نیوز) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی ایک ساتھ تقریب میں شرکت کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں ۔
تقریب میں شرکت کےلئے ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں جبکہ شوہر ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن اور بھانجے اگستیا نندا کے ہمراہ پہنچے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایشوریا رائے نے سکول کے باہر اپنے سسر امیتابھ بچن سے بات چیت کی اور پھر اپنی نند کے بیٹے اگستیا سے بھی پیار سے ملیں۔
ایشوریا کی ابھیشیک، امیتابھ کے ہمراہ تقریب میں شرکت، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں



















