بازاروں میں تجاوزات خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے تکلیف دہ ہے :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر میں تجاوزات اور موٹر سائیکل رکشوں کے مارکیٹس میں داخلے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار،نوٹیفکیشن کے مطابق جن سٹرکوں اور بازاروں میں موٹرسائیکل رکشا¶ں کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، کارپوریشن کو ہدایات۔ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے روزانہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہاکہ بازاروں میں تجاوزات خریداری کیلئے آنیوالوں کیلئے تکلیف دہ ہے جنہیں دور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے عیسیٰ نگری کے سامنے کچا پکا نورشاہ رورڈپر 20فٹ طویل گڑھے کو کرسمس سے پہلے ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا کہ فرید ٹا¶ن او بلاک میں ٹیوب ویل کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو پانی کی سپلائی بہتر ہوگی۔