سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے زیر اہتمام صحافی شہباز ساجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے زیر اہتمام سینئر صحافی شہباز ساجد کی یاد میںتعزیتی ریفرنس، مقررین کا مرحوم کی صحافتی خدمات پر زبردست خراج عقیدت ، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان شاہ، شہباز ساجد کے فیملی ممبران بیٹے اور بیٹیوں نے شرکت کی

تعزیتی ریفرنس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ سید سلمان شاہ نے کی ،تقریب کے مہمان خصوصی بیٹے ندیم شہباز ، بیٹیاں عظمیٰ شہباز ، شبانہ شہباز ، بھائی امتیاز احمد تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل ، صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ مہر ساجد علی ، سابق صدر احتشام جمیل شامی ، محمد مظہر رشید چوہدری ، سینئر صحافی عباس علی جٹ ، ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر ، حافظ حسنین رضا،شیخ اظہر ، جنرل سیکرٹری ڈی یو جے اوکاڑہ راﺅ غلام قادر، صدر ستگھرہ پریس کلب رائے امداد علی تبسم کھرل ،حاجی علی صابر کمبوہ ، چوہدری شہزاد انجم کمبوہ ، شہزاد علی ،ناظم خاں بلوچ،طارق مجید مغل ، محمد منشیاءنوید، چوہدری عرفان اعجاز سمیت صحافیوں نے شرکت کی ۔

مقررین نے شہباز ساجد کی صحافتی خدمات کو سراہا اور بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے فکر و فن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایسی شخصیات مدتوں بعد جنم لیتی ہیں۔انہی بیمثال خدمات کے اعتراف میں مرحوم کو بعد از مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔