ڈسکہ(محمد امین خان) ڈسکہ میں یوٹیلیٹی سٹورز پراشیاءخورونوش نایاب، غریب شہر ی پریشان ہوکر رہ گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب کئی اشیاءخورونوش کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں، خریداری کیلئے آنیوالے شہری بغیر خریداری کے واپس لوٹ رہے ہیں جس کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کوسستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی ہے۔ لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان بر پا ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاءکی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہیں۔
چینی یوٹیلیٹی سٹور سے 155 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 135 روپے تھی یوٹیلیٹی سٹورز پر 430 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 380 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، دال چنا یوٹیلیٹی سٹور پر 280 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 230 روپے، کالے چنے یوٹیلیٹی سٹور سے 280 جبکہ اوپن مارکیٹ سے 225، سفید چنے یوٹیلیٹی سٹور سے 410 جبکہ عام مارکیٹ سے 320 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ چینی یوٹیلیٹی سٹورز پر مسور کی دال اور دیگر دالوں کی قیمت بھی اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پرفوری سستی اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تا کہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔
ڈسکہ میں یوٹیلیٹی سٹورز پراشیائے خورونوش نایاب


















