بہاولنگر: DPOآفس سپرنٹنڈنٹ کا ٹریفک ڈرائیونگ سنٹر کی گاڑی پر قبضہ

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)بہاولنگر ڈی پی او آفس سپرنٹنڈنٹ کا ٹریفک ڈرائیونگ سینٹر کی گاڑی پر قبضہ،ٹریفک ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے امیدوار سرکاری گاڑی سے محروم،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

بہاولنگر ڈی پی او آفس کے سپرٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر فیول کی مد میں محکمہ پولیس کو ہر ماہ ہزاروں لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانا شروع کر دیا مذکورہ سپرنٹنڈنٹ نے ملی بھگت سے ٹریفک پولیس کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے مختص سوزوکی کلٹس کار حاصل کر لی جبکہ اہل علاقہ کے معززین شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سمیت آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سوزوکی کلٹس کار نمبریLRV /2689 سابقہ ڈی پی او کی کاوشوں سے حاصل کی گئی تھی تاکہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کی سہولت مل سکے اور کار دوبارہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے دی جائے تاکہ ٹیسٹ کیلئے کار کی ٹرائی کے نام پر لی جانے والی300 روپیہ کی رقم امیدوار سے نہ لی جائے۔