گجرات(بےورروپورٹ)صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات ان ایکشن، ہوٹلوںاورمرونڈا یونٹ بندفوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادیوال روڈ، لالہ موسیٰ، سرائے عالمگیر میں واقع ہوٹلز اور فوڈ یونٹس پر چھاپے ہوٹوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر گجرات فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادیوال روڈ، لالا موسیٰ، سرائے عالمگیر میں واقع ہوٹلز اور فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے دوران کارروائی ایک ہوٹل اور مرونڈا یونٹ کی پروڈکشن بند کردی جبکہ ہوٹل کو بھاری جرمانہ عائد کردیا اوربھاری مقدار میں ناقص غیر معیاری گوشت سمیت ممنوعہ اجزاءتلف کردئیے۔
غیر معیاری ممنوعہ اجزاءکا خوراک میں استعمال اور ملازمین کا میڈیکل نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی پروسیسنگ ایریا میں گندے فریزرکھلی نالیاں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی ناقص غیر معیاری گوشت فریزر میں چھپا کر رکھا پایا گیاانتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجود اور اشیاءخورونوش کو ٹوٹے فرش پر بغیر ڈھانپے رکھا گیاتھا خوراک میں ممنوعہ غیر معیاری اجزاءکا استعمال معدہ کے موذی امراض کا سبب بن سکتا ہے ۔
گجرات: فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت تلف، بھاری جرمانے


















