ان ایبلڈ افراد کو بغیر سود قرضے دیئے جائیں: سیٹھ اکرم

مریدکے (طاہر محمود) جسمانی معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل پیپلز ویلفیئر سوسائٹی اور متحدہ پریس کلب مریدکے کے اشتراک سے پریس کلب میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی سیکرٹری رانا کاشف الرحمن اور سینئر نائب صدر چودھری انعام اللہ ورک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب کے دوران اپنے خطاب میں چودھری انعام اللہ ورک، رانا کاشف الرحمن، پریس کلب کے چیئرمین سپریم کونسل سید سجاد الحسن شیرازی، سینئر صحافی رانا جعفر حسین، سوسائٹی کے صدر سیٹھ اکرم، چیئرمین محسن سجاد، نائب صدر عمران صدیقی اور جماعت اسلامی کے رہنما طارق ریحان نے کہا عالمی دن منانے کامقصد جسمانی معذور افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کر نا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ان ایبلڈ افراد کو بغیر سود قرضے دیئے جائیں، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تمام اسمبلیوں میں نمائندگی کا حق دیا جائے۔

، سوسائٹی کے صدر سیٹھ اکرم نے چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات کے دوران پولیس سٹیشنوں پر معذور افراد کےلئے الگ کاونٹر قائم کیا جائے اور وہیل چیئر والے افراد کو پولنگ کاو¿نٹر تک رسائی دی جا ئے تا کہ وہ بھی اپنے ووٹ کا حق بخوبی ادا کر سکیں، مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار پنجاب اسمبلی چودھری ارشد ورک کی طرف سے تمام معذور افراد میں گرم کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔