بہاولنگر (علی احمد لالیکا) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا، ان کےساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان جہاں نے بھی ہسپتال میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، سٹاف کی حاضری چیک کی،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی کوالٹی اور دستیابی سمیت صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس حوالے سے میں خود تمام ہسپتالوں،بنیادی مرکز صحت اور ہیلتھ یونٹ کے وزٹس کر رہا ہوں،انہوں نے کہا وزٹ کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بھرپور ریلیف کی دستیابی یقینی بنانا ہے،ضلع کے ہیلتھ سیکٹر سمیت دیگر تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر جانچا جا رہا ہے،عوامی خدمت پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی جو کہ ہماری بنیادی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔
عوامی خدمت پر بھرپور توجہ مرکوز رہے گی: ذوالفقار احمد بھون


















