سٹاک مارکیٹ،تمام ریکارڈ پاش،انڈیکس 63 ہزار کی سطح بھی عبور

کراچی(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انڈیکس 63 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا،حصص کی مالیت میں مزید 87 ارب 30 کروڑ 5 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 462.97 پوائنٹس اضافے سے 62956.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوگیا،کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاو¿ 284 روپے 38 پیسے رہا۔

ادھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4200 روپے کم ہوئی ،فی تولہ بھاو¿ 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔