ڈسکہ میں کم وزن روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت، انتظامیہ خاموش تماشائی

ڈسکہ (محمد امین خان) ڈسکہ و گردونواح میں کم وزن روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت،انتظامیہ خاموش تماشائی ،ڈسکہ و گردونواح میںتنور مالکان نے کم وزن روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت شروع کر دی۔

روٹی کا وزن 100 گرام سے کم ہے اور 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ آلو والا اور روغنی نان بھی 60 سے 70 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

تندور مالکان نے کہا پٹرول اور بجلی میں اضافہ کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں بھی 200فیصد تک اضافہ کردیا گیا،میدہ کے ریٹ بھی مارکیٹ میں بڑھ چکے ہیں اس لئے سرکاری ریٹ پر روٹی اور نان فروخت کرنا ناممکن ہے، شہریوں نے حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔