فیروز والہ:جعلساز گروپ کا افسران کیخلاف جعلی درخواستیں دیکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

فیروز والہ (شہباز بھٹی)ضیغم نامی جعلسازگروپ کا سرکاری افسران کیخلاف اعلیٰ حکام کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس جعلی درخواستیں دیکر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ضیغم نامی جعلساز شخص نے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فیروز والہ کیخلاف بے بنیاد اور من گھڑت درخواست دیکر پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا ،میڈیا کی ٹیم حقائق جاننے کیلئے جب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فیروز والہ پہنچی توضیغم نامی جعلساز گروپ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے میڈیا ٹیم نے حقائق سے پردہ اٹھا کر جعلساز ضیغم نامی گروپ کو ننگا کرڈالا ایم ایس کی شاندار کارکردگی کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروز والہ میں مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ایمرجنسی سے لیکر تمام وارڈز میں مریضوں کو حکومتی ویژن کے تحت تمام تر سہولیات میسر آرہی ہیں۔

ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی کاوش سے واش رومز کی ازسر نو تعمیر کی گئی اور مردہ خانہ بھی دوبارہ تعمیرا کیا گیا جبکہ عوام کی سہولت کیلئے جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کیلئے نئی مشینیں بھی لگادی گئیں ان تمام اقدامات کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا اور اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں زبیر کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں وہ عوام کو علاج معالجہ کی بروقت فراہمی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں حالانکہ ڈاکٹر بھی ڈیوٹی کے بعد گھر چلے جاتے ہیں مگر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فیروز والہ عوام کی خدمت کیلئے ہسپتال میں موجود رہتے ہیں۔