لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گزشتہ روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گورنر پنجاب و چانسلر بلیغ الرحمن نے کانووکیشن کی صدارت بھی کی۔ کانووکیشن میں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سمیت ان کے والدین نے شرکت کی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام کامیاب ہونے والے فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی نے فریش گریجوایٹس اور پروفیسر احسن نعمان نے پوسٹ گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمایاں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کانووکیشن کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہاکہ خوابوں کی تعبیر کیلئے ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں، ایک ڈاکٹر کی کامیابی اسکے مریضوں کی دعاو¿ں میں چھپی ہوتی ہے۔ مجھے کیمکولین ہونے پر فخر ہے۔ یہ ہماری تمام کامیابیاں ہمارے والدین کی وجہ سے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں توازن رکھنا چاہئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے تمام کامیاب ہونے والے فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کانووکیشن کے شرکا سے اپنے خطاب میں کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک عظیم درسگاہ ہے اور طبی تعلیم کی ترقی میں اس کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔ ہم اپنے والدین اور اساتذہ کے احسانات کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ آج بچے انتہائی محنت کے بعد یہ کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔ آج 418 سے زائد طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئی ہیں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاکہ ڈگریاں حاصل کرنیوالوں میں ایم بی بی ایس کے 319 طلبا اور 99 پوسٹ گریجوایٹس، ایم فل اور ڈپلومہ ہولڈرز طلبا شامل ہیں۔ اعلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پوسٹ گریجوایٹس اور ایم بی بی ایس کے طلبا کو 23 سے زائد میڈلز سے نوازاگیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم شکر ادا کرو میں اور نوازوں گا۔ بلیغ الرحمن نے کہاکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش موجود رکھنی چاہئے۔ حضرت خدیجہؓایک ورکنگ خاتون تھیں۔ نبی کریمنے ہمیشہ حضرت خدیجہؓکی حوصلہ افزائی کی۔گورنر پنجاب نے کہاکہ انشا اللہ قوم آج فریش گریجوایٹس پر فخر کرے گی۔ زندگی میں ہر کام بہتر طریقے سے سرانجام دینا چاہئے۔ نبی کریمنے فرمایا ایک مومن کا دن ہر گزرے ہوئے دن سے بہتر ہونا چاہئے۔ اس ادارے نے کامیاب ہونے والے گریجویٹس کو علوم دیئے اور کردار سازی کی۔ ہمیں اپنی پروفیشنل زندگی میں جدید علوم سے روشناس ہونا چاہئے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کانووکیشن کے شرکائ سے اپنے خطاب میں کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی جنوبی ایشیا کا تاریخی اور باوقار ادارہ ہے۔ یہ طبی درسگاہ پہلے دن سے ہی ملک کی ٹاپ میرٹ یونیورسٹی ہونے کی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونا کافی نہیں یہ تو آپ کے کیرئیر کا آغاز ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ بطور ڈاکٹر آپ کا زیادہ وقت ہسپتال میں گزرتا ہے آپ ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔آپ علم کی جتنی بھی منازل طے کر لیں اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا دامن مت چھوڑیں۔ آپ دنیا کمانے کے ساتھ اپنے مریضوں کی دعائیں بھی کمائیں ایک ڈاکٹر کو مریضوں کے دلوں میں ہونا چاہیے۔آپ کہیں بھی جائیں اپنے خوابوں کی تکمیل کریں لیکن اپنے والدین اور ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ بہت جلد نیو کیمپس مریدکے نارووال روڈ پر انٹرنیشنل میڈیکل کالج کا قیام کرنے جا رہے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایلومینائی اس میں تعاون کرے گی۔ گورنر پنجاب کی ہدایت پر انڈونمنٹ فنڈز کا قیام کیا جا چکا ہے۔ آپ سب اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں کسی جگہ پر آپ کے ہونے نہ ہونے سے فرق ضرور پڑھنا چاہیے۔
ہمیں اپنی زندگیوں میں ،بہتری کی گنجائش رکھنی چاہئے: گورنر پنجاب



















