وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) مسلم صحافت نے جو کہ زمیندار اور ا لہلال پر مشتمل تھی اس نے تحریک آزادی کو بڑی تیزی کےساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا،قائد اعظم نے ایسے نہیں کہا تھا کہ مجھے ظفر علی خان جیسے دوتین بندے اور مل جائیں تو آزادی کی منزل اور قریب ہوجاتی،تحریک آزادی کے ہیرو مولانا ظفر علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان خیالات چیئرمین ظفر علی خان ٹرسٹ خالد محمود،حکیم راحت نسیم سوہدروی نے گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیر آباد میں سالانہ مولانا ظفر علی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی،پرنسپل شیخ ثنا اللہ،پروفیسر زحافظ منیر احمد،نذیر احمد اعوان،ملک شہباز کلیار، ارشد بخاری،ملک خالد حیات بلوچ،سید جنید الحسن بخاری،عبد الرزاق،عبد الرزاق مارتھ،طلباءوطالبات نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا مولانا ظفر علی خان نے پنجاب کے اندر کانگریسی نکتہ نظر کو پنپنے نہیں دیا تھا، برصغیر کے مسلمانوں کو ظفر علی خان کی صورت میں ایک نڈر راہنما مل چکا تھا، نئی نسل کو مسلم اکابرین کے تحریک آزادی کے فکر وفلسفہ سے آگاہ کرنا اساتذہ اور اداروں کی ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اگر دوقومی نظریہ نوجوان نسل سے دل ودماغ سے محو ہو گیا ملک وقوم کا وجود خطرہ میں پڑ جائے گا۔پاکستان اللہ کی نعمتوں میں سے بہت بڑی نعمت ہے وطن کی اہمیت پوچھنی ہو تو غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کو جام شہادت نوش کرنیوالوں سے پوچھو۔
مولانا ظفر علی خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: خالد محمود


















