کراچی (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔20 اکتوبر 2020 کو ایک سادہ سی تقریب میں رشتہءازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ثناجاوید اور عمیر جسوال سے متعلق گردش کرتی افواہوں نے مداحوں کے دل کھٹے کر دیے۔اس خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تن تنہا شریک ہوئے تھے۔بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی انکے ہمراہ انکی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔
ثناجاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سرگرم



















