فیصل آباد(بیورورپورٹ) شہر کے معروف تاجر رہنما اور کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عابد کا ایک اور اعزاز، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئر مین نامزد، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شہر بھر کی صنعتی و تجارتی تنظیموں، عوامی، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت منٹگمری بازار کے دکانداروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول، ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد اشرف، نائب صدر حاجی اسلم بھلی نے متفقہ طور پرانجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور ممتاز تاجر راہنما حاجی محمد عابد کو قائمہ کمیٹی برائے ٹریفک کا چیئر مین نامزد کیا ہے جبکہ اس ضمن میں پانچ رکنی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔
حاجی عابد نے کہا مجھے جوذمہ داری سونپی گئی ہے میں بطریق احسن اسے نبھاو¿ں گا اور فیصل آباد میں ٹریفک سسٹم میں بہتری لانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے ٹریفک پولیس، تاجروں اور عوام الناس میں روابط بڑھانے اور ہم آہنگی کیلئے کاوش کی جائے گی دریں اثناءتاجر برادری اور دیگر حلقوں نے موصوف حاجی محمد عابد کو ایف سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے ٹریفک کاچیئر مین نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
حاجی عابد فیصل آباد چیمبر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نامزد

















