سرگودھا:ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے

سرگودھا(سحرمحمودافضل اعوان) سرگودھا میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا اور چھاپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں ضلعی انتظامیہ نے97 مارکیز اور شادی ہالز کو چیک کرتے ہوئے شادی فنگشنز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ہالز کو مجموعی طور پر تین لاکھ روپے جرمانہ کیا اور چھاپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔


ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے کہا ون ڈش پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل تیز کردیا گیا ،2روز میں اسسٹنٹ کمشنرزنے بالترتیب 53 اور 44 مارکیز اور میرج ہالز کا معائنہ کیا اورخلاف ورزی پر 2 لاکھ 50ہزار روپے اور 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جن میں تحصیل سرگودھا میں 37، تحصیل سلانوالی میں 08، تحصیل شاہپور میں 11، تحصیل کوٹ مومن میں 09 ،تحصیل بھلوال میں 19اورتحصیل بھیرہ میں 8شادی ہالز پر اچانک چھاپے مارے گئے اور مالکان کو متنبہ کیا گیا کہ ون ڈش اور وقت کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔