لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام محکمہ جات میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا۔ ارفع ٹاور لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کر دیا۔ای پروکیورمنٹ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے میں فیڈرل و پروونشل پیپراا ا بورڈز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تکنیکی تعاون شامل ہے۔تقریب کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔تقریب میں ایس ایم ہی آر نبیل جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری پی اینڈ ڈی مظفر سیال ،ایم ڈی پیپراا پنجاب وقار عظیم چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف مختلف سٹیک ہولڈرز اور افسران شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم، گڈ گورننس کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے، حکومتی منصوبہ جات میں خریداری کے نظام کو مکمل شفافیت بخشنے کی جانب احسن اقدام ہے ،سسٹم کا مقصد پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف تیز تر اور وقت کی بچت یقینی بنانا ہے۔ ایم ڈی پیپرا وقار عظیم نے کہا کہ سسٹم کے تحت وینڈرز حضرات دنیا کے کسی بھی کونے سے گھر یا دفاتر میں بیٹھے اپنی بڈ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں، پنجاب کے 43 محکموں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ای فوس ٹیم کو سسٹم کی تربیت دی گئی ہے ۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای پروکیومنٹ کے تحت پروکیورمنٹ پلاننگ آن لائن ایڈورٹزمنٹ ،آن لائن بڈنگ ای سب مشن ای ایوالویشن کنٹریکٹ ایوارڈنگ اور دیگر تمام پروسیسز کو کمپیوٹرایزڈ کر دیا گیا ہے ،ای پروکیورمنٹ سسٹم کو محفوظ اور جدید بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں ۔چیف سیکرٹری نے سسٹم کی کامیاب لانچنگ پر پنجاب آئی ٹی بورڈ کی ای پروکیورمنٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے امید ظاہر کی کہ سسٹم کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کرے گا ۔
پنجاب ،تمام محکموں میں پبلک پروکیورمنٹ کیلئے ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف

















