ممبئی (مشرق نیوز)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے برطانیہ کے سابق فٹ بال سٹار ڈیوڈ بیکہم کو انتہائی مہذب شخص قرار دیدیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیوڈ بیکہم کےساتھ اپنے گھر پر بنوائی گئی تصویر شیئر کی ۔
شاہ رخ خان نے منت(گھر) میں ڈیوڈ بیکہم کے لیے خاص پارٹی کا اہتمام کیا ،پارٹی میں مہمان خصوصی کے ساتھ فلم نگری کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی،شاہ رخ خان نے نوٹ ڈیوڈ بیکہم کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا جس میں درج ہے آخری رات زبردست شخص کےساتھ جو انتہائی مہذب ہے۔
شاہ رخ نے ڈیوڈ بیکہم کو انتہائی مہذب شخص قرار دےدیا



















