ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان شفقت کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب گرفتار ملزم افنان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی،عدالت نے پولیس سے دفعات کے اندارج پر رپورٹ طلب کرلی۔