سان فرا نسسکو (مشرق نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، ایشیا پیسیفک کو جغرافیائی سیاسی کھیلوں کے میدان جنگ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے نئی سرد جنگ اور کیمپوں کے تصادم میں شامل کرنا چاہئے۔جمعہ کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار سان فرانسسکو میں منعقدہ اپیک بزنس لیڈرز سمٹ میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا اور ایشیا بحرالکاہل تعاون کا ایک نیا باب لکھنا کے عنوان سے ایک تحریری تقریر میں کیا ۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ 30 سال قبل، ایشیا پیسیفک خطے کے رہنماں نے امن اور ترقی کے دور کے رجحان کے مطابق پہلا اپیک اقتصادی رہنماں کا غیر رسمی اجلاس منعقد کیا تھا۔جس سے ایشیا پیسیفک کی ترقی اور اقتصادی گلوبلائزیشن کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا اور ایشیا پیسیفک خطے کو عالمی اقتصادی ترقی کا مرکز بننے میں مدد دی گئی ۔گزشتہ 30 برس کے دوران، ہم نے کھلے پن کی علاقائی پالیسی کو برقرار رکھا ہے، ایک دوسرے کی طاقت سے سیکھا ہے، طاقت کا اشتراک کیا ہے، ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کی ہے اور ہم آہنگی کے ساتھ شراکت داری کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔
ایشیا پیسیفک کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا : چینی صدر شی جن پنگ

















