میانوالی میں کھاد کی بلیک میںسرعام فروخت کیخلاف کسان سراپا احتجاج

موچھ(احسان اللہ خان)موچھ سمیت پورے ضلع میں کھاد بلیک پر دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہے۔ضلعی آفیسر ملک محمد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق ،اے سی میانوالی رانا لقمان،ڈی سی میانوالی کو کئی بار مطلع کیا گیا ہے۔ کہ کھاد ہزار روپے فی گٹو کے حساب سے زائد لیکر کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ جملہ افسران نے زبانی وعدے کئے۔ لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ضلعی آفیسر ملک نواز کو حالات سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا حکم ہے کہ جو بھی بلیک میں کھاد فروخت کرے۔اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ فرضی میٹنگز کرکے وعدے کئے جاتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ نہ صرف موچھ بلکہ پورے ملک میں سرکاری ریٹ پر کھاد فراہم کی جائے۔ دو دن تک انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا۔تو 21 نومبر کو دن بارہ بجے پریس کلب کے سامنے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔ ہم چیف سیکرٹری کو میڈیا کے توسط سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں۔کہ کسانوں کو فی گٹو کھاد ہزار روپے مہنگی مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار کسان راہنما مولوی عظمت اللّٰہ خان, غلام سرور خان, نجیب اللہ خان, طارق خان ,صفی اللہ خان, عبد الرحمن مجاہد ,محمد یونس فوجی و دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیا ہے۔اور کہا ہے۔ کہ حکومت مافیا کے ساتھ مل کر کسانوں کو لٹوا رہی ہے۔