اوکاڑہ: انتظامیہ کی غفلت سے شہر کے گلیاں بازار سیوریج کے پانی کی نذر


اوکاڑہ( رپورٹ اسرار بیگ) میونسپل کمیٹی ضلع اوکاڑہ کی غفلت سے شہرکے گلیاں بازار سیوریج کے پانی کی نذرہوگئے۔ افسران غیر ضروری کاموں میں مصروف صفائی و ستھرائی کرنے والا عملہ غفلت ، لاپرواہی کا مرتکب، گلیوں، محلوں ،کالونیوں میں صفائی کے دوران 500/1000روپیہ لے کر بھی ادھورے کام چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بلدیہ اوکاڑہ کے ملازمین نے دوران صفائی کی مہم کو بری طرح ناکام بناتے ہوئے گٹروں کے ڈھکنوں کو مٹی ڈال کر بند کردیا۔ دو دو گٹروں کا پانی باہر جبکہ تیسرے کا پانی رواں دواں رہتا ہے۔ نگران افسران صفائی کی تصویریں بنا کر اعلیٰ افسران کو سینڈ کر کے خوش کر رہے ہیں۔ پچھلے 15/20سالوں سے کسی CEOنے صفائی کے نظام کو چیک ہی نہیں کیا۔ گٹروں کا گندا بدبودار پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے ۔ کھلے مین ہولز بلدیہ افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں معلوم ہوا ہے CEO شرابی و عیاش افسر ہے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں ،کسی کا فون سنتا ہے نہ کسی سے ملتا ہے اپنے خفیہ بندکمرے میں محفوظ رہتا ہے۔

مزیدمعلوم ہوا ہے CEOکے علاوہ دیگر افسران نے سینکڑوں ورکر بھی بھرتی کر رکھے ہیں جن کی لاکھوں روپے تنخواہ نکلوا کر خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ مین لائنیں بند ہیں جنکی کئی سالوں سے صفائی نہیں ہوئی۔ شدید بارشوں سے پورا اوکاڑہ ڈوب جاتا ہے ۔ اوکاڑہ کی بیشتر گلیاں ، محلے ، ٹاﺅنز، کالونیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صفائی کرنے والا عملہ زیادہ تر اعلیٰ افسرانوں کی کوٹھیوں پر تعینات ہے۔ متاثرہ عوام نے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد، چیف سیکرٹری اور محسن پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔