سابقMPAنیئر مرتضی لون کے صا حبزادے خرم لو ن سپرد خاک

گوجرانوالہ۔(بیورورپورٹ)سابق ایم پی اے محترمہ نیئر مرتضی لون کے صاحبزادے ممتاز کاروباری شخصیت خرم لون جو گزشتہ دنوں امریکہ میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے کی نماز جنازہ بڑے قبرستان سے ملحقہ گورنمنٹ سکول کی گراﺅنڈ میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی ،کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم خرم لون محلہ بختے والہ کی معروف شخصیت غلام مرتضی لون مرحوم کے بیٹے اورنگ زیب لون،ہمایوں لون کے بڑے بھائی اور حضر لون کے والد تھے۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں معروف سیاسی شخصیت رضوان اسلم بٹ،چوہدری سرفراز مہر بھی شامل تھے۔