ڈسٹرک سپورٹس کے زیر اہتمام پتو کی میں تحصیل لیول پر سپورٹس گالا شروع

پتوکی (محمداحمد شیخ )ڈسٹرک سپورٹس ضلع قصور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پتو کی میں تحصیل لیول کے سپورٹس گالا کا آغاز ہوا جس کا باقاعدہ افتتاح سی ای او ایجوکیشن ضلع قصور ندیم انور نوناری نے کیا ۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پتو کی شکیل احمد رضوی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چونیاں شوکت خان پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول چھانگا مانگا محمد علی تبسم اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر مرکز پتو کی کفیل احمد اگیگا ضلع قصور کے چیئرمین مہر یاسین مرکزی میڈیا ایڈوائزر جمعیت اساتذہ و پنجاب ٹیچر یونین شیخ فاروق نے خصوصی شرکت کی ، مقابلوں کا انعقاد تحصیل کنونیئر سپورٹس پرنسپل ہائی سکول پتو کی اعجاز احمد رندھاوا ظہور احمد پرنسپل ہائی سکول ڈولن چک 27 جمیل احمد رضوی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بلو کی مختار احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول واں رادھارام احمد ندیم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پھول نگر اشرف طاہر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول دلو ملتانی کے زیر نگرانی ہوا جس میں تحصیل پتوکی کے تمام ہائی سکول اور ہائر سیکنڈری سکول کے طلبہ نے حصہ لیا ،چودھری اورنگزیب کوآرڈی نیٹر سپورٹس تحصیل پتوکی اور ٹیم کوبہترین انتظامات کرنے پر سی ای او ایجوکیشن ضلع قصور ندیم انور نوناری نے زبردست سراہا۔