سرگودھا(سحر محمودافضل اعوان) سرگودھا میں شہریوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کےخلاف ریلی نکال کر اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کردیا،ذرائع کے مطابق خدام خلق ویلفیئر سوسائٹی نے سلانوالی روڈ سے ریلی نکال کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی پرزور مذمت کی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نوری گیٹ کے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاءریلی نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کردیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری امت مسلمہ کو ملکر اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا، آج افسوس کا مقام ہے کہ امت مسلمہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جبکہ یہودی اور ان کے سہولت کار متحد ہورہے ہیں جس طرح مساجد،گرجا گھروں، ہسپتالوں، ہلال احمر کی ایمبولینسز پر بمباری کی جارہی ہے اس سے صہونیت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اس لیے پوری امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کو اس بربریت کا جواب دے۔
سرگودھا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، اسرائیلی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش


















