سلینا گومز سمیت 400سے زائد ہالی وڈ اداکاروں کا امریکی صدر کو خط،غزہ میں جنگ کا مطالبہ
نیویارک (مشرق نیوز) ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکاروں سمیت دیگر معروف اداکاروں، گلوکاروں، سپر ماڈلز نے ایک بار پھر امریکی صدر جوبائیڈن سے اسرائیل -حماس کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے علاوہ غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرٹسٹ فور سیز فائر کے عنوان سے خط میں گلوکاروں، سپر ماڈلز سمیت 400سے زائد اداکاروں نے دستخط کئے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا گیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں اور اسرائیل کو غزہ میں جاری بمباری سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔خط میں کہا گیا کہ غزہ کے 20لاکھ لوگ(جن میں نصف بچے اور دو تہائی پناہ گزین ہیں)بے گھر ہوچکے ہیں، ان لوگوں تک انسانی امداد پہنچنے کی اجازت دی جائے۔اس خط میں یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کی تقریر کا ذکر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غزہ میں بچے خوراک، پانی، بجلی سے محروم ہیں، غزہ کے واحد پاور پلانٹ میں ایندھن ختم ہوگیا ہے، لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔اس خط میں معروف اداکارہ سیلینا گومز، ماڈل جی جی اور بیلا حدید، اور اداکار بین ایفلیک، بریڈلی کوپر، اور چیننگ ٹیٹم، جے شیٹی جیسے بااثر اداکاروں سمیت سمیت 400سے زائد فنکاروں، آرٹسٹ، لکھاریوں، فلم سازوں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد نے برطانوی حکومت کے نام اقوام متحدہ (یو این) کے قوانین کی روشنی میں خط لکھا۔



















