فیصل آباد(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا اور شادی ہالز انتظامیہ کو خبردار کردیاکہ وقت کی پابندی اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز اب سخت قانونی ایکشن سے نہیں بچ سکیں گے۔
رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے میرج ہالز کی انتظامیہ کوبھاری جرمانہ، قانونی کارروائی اورمیرج ہالز بھی سیل ہونگے۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک تفویض کر دیئے اور واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رات 10 بجے کے بعدکھلنے والے شادی ہالز کے بارے میں شہری ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ڈی سی آفس پر اطلاع کریں۔
فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ کامیرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرآپریشن کا فیصلہ


















