آنکھیں وجود کا انمول حصہ، بینائی عظیم نعمت ہے: پروفیسر معین

لاہور( ہیلتھ رپورٹر )پرنسپل کالج آف آفتھالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز چیئرمین آئیز ڈیپارنمنٹ پروفیسر معین کا گزشتہ روز آئی یونٹ 3 کا خصوصی دورہ ،مریضوں سے ملاقات ، طبی معائنہ بھی کیا ، ڈاکٹر سدرہ اور ڈاکٹر عاطف بھی کےساتھ تھے۔

پروفیسر معین نے اس موقع پر روز نامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آنکھیں ہمارے وجود کا انمول حصہ اور بینائی عظیم نعمت ہے، انسان بڑھتی ہوئی عمر کےساتھ کمزور اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے اسی لیے آنکھوں سے متعلق کسی بھی قسم کی پیچیدگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے، آنکھوں کے بعض امراض فوری طبی معائنہ اور علاج چاہتے ہیں جبکہ معمولی اور عام شکایت کی صورت میں بھی آنکھوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کرانا ہی بہتر ہوتا ہے کیوں کہ ذرا سی غفلت سے تاریکی ہمارا مقدر بن سکتی ہے ، غذا اور خوراک میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس سے آنکھ کے خلیات کو تقویت اور اس کی ضرورت کے مطابق طاقت ملتی ہے، صبح کی سیر یہاں جسمانی صحت اورآنکھوں کی بینائی کےلئے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔

پرنسپل کالج آف آفتھالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر معین نے مزید کہا امراض چشم میں اضافہ اور اس سے احتیاط لازم ملزوم ہے جس کےلئے آگاہی سیمینار اورعلامتی واک کےلئے محکمہ صحت کی جانب سے دیگر انتظامات قابل ستائش ہیں ۔