اوکاڑہ: روزنامہ ”مشر ق“ کی خبر پر ایکشن، بجلی چوروں کیخلا ف کارروائی مزید تیز

اوکاڑہ(اسرار بیگ)روزنامہ مشرق کی خبر پر ایکشن SEواپڈا نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی مزید تیز کردی۔ مختصر عرصے میں پنجاب میں کارروائی کے لحاظ سے نمبر ون، SEواپڈا نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

محکمہ واپڈا نے چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 1952مقدمات درج کر کے 1191مجرمان کو گرفتا ر کروادیا۔ یونٹ چارجز کی مد میں 15032366روپے کی ریکوری کرلی۔

SEجمشید زمان کا کہنا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کو بجلی چوری سے پاک کردیا جائے گا۔ بجلی چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اب آہنی ہاتھوں اور موثر کاروائی سے ہرگز نہیں بچ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اوکاڑہ ہوں کسی صارف کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ معزز صحافی بھائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں میڈیا کے بغیر کارروائی کا مزا ہی نہیں آتا۔ میڈیا کا کردار ملکی تعمیروترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ بجلی چوروں کی شناخت رات دن جاری رہے گی۔