جلالپور بھٹیاں:بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،4بچوں کا باپ قتل
جلالپوربھٹیاں(حسن اصغر) بچوں کا معمولی لڑائی جھگڑا 4 بچوں کے باپ کی جان لے گیا بیٹے کی رونے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکل کر وجہ پوچھنا باپ کا جرم بن گیا تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوں روپیکی میں بچوں کی لڑائی پر 4 بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا بچوں کی معمولی سی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑا ہوا مہندی حسن اپنے بیٹے علی حیدر کی رونے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلا تو بیٹے کو مارنے کی وجہ پوچھنے پر ملزمان حسنین نے اپنے بھائی عرفان کو کہا اس کو فائر مارو تو ملزم عرفان نے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے مہندی حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیامہندی حسن 4 بچوں کا باپ تھاپولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

















