عیسیٰ خیل میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند، شہری بوند بوند کو ترس گئے

عیسی خیل (شاہد حیات) عیسی خیل میں پینے کا صاف پانی بند کر دیا گیا، پانی کی بندش واٹر سپلائی کی موٹریں جل جانے کی وجہ سے ہوئی، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، میونسپل کمیٹی کی طرف سے فنڈز کی کمی کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق عیسی خیل شہر کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند کر دی گئی، پانی کی بندش واٹر سپلائیز کی موٹریں جل جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار اور میونسپل کمیٹی کا عملہ کرپشن کرنے کیلئے خود ہی موٹریں خراب کر دیتے ہیں اور مرمتی کے نام پر لاکھوں کا بل قومی خزانہ سے نکال لیا جاتا ہے جوکہ کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے۔ میونسپل کمیٹی عیسی خیل کی کرپشن کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف میونسپل کمیٹی عیسی خیل کے عملے کا موقف ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوءبھی مکینک موٹریں ٹھیک کرنے کو تیار نہی کیونکہ سابقہ بقایا جات بھی باقی ہیں۔ عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پینے کے پانی کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ ہماری مشکلات کو مدنظر رکھا جائے اور پانی کی سپلائی جلد از جلد بحال کی جائے۔