سرگودہا (سحر محمود اعوان)سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو موجود فنڈز سے ترقیاتی کام کروانے کا حکم دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چاروں اضلاع میں ضلع کونسلوں،میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیوں کو موجود فنڈز سے ترقیاتی کام شروع کرنے اور دستیاب فنڈز کا 1/3 حصہ کو استعمال میں لاتے ہوئے نئی مشینری خریدنے اور جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے گزشتہ روز اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز کو میونسپل اداروں کے پاس موجود ڈویلپمنٹ فنڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی سکیموں کی نشاندہی کرکے انہیں جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل اداروں کے پاس موجود فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں خزانے میں رکھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے مختصر دورانیہ کی سکیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے سیوریج اور گلیوں وغیرہ کی سولنگ اور سٹرکوں کے پیچ ورک کے کاموں کو ترجیحات میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے چاروں اضلاع میں دستیاب میونسپل فنڈز سے سکیمیں تیار کرکے دو یوم میں بھجوانے کی ہدایت کی۔
سرگودھا: بلدیاتی اداروں کو موجود فنڈز سے ترقیاتی کام کروانے کی ہدایت


















