اوکاڑہ(شہروز علی )اوکاڑہ کاشتکار نے نشہ اوور مٹھائی کھلا کر محنت کش فیملی کو بے ھوش کردیا۔ ملزم مبینہ طور پر محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو بےہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاوں بونگہ خان سنگھ کا رھائشی محنت کش اعجاز نامی کاشتکار کے کھیتوں میں مزدوری کرتا تھا کاشتکار اعجاز نے محنت کش سے کہا کہ اس دفعہ مونجی کی فصل اچھی ھوئی ھے اس خوشی میں یہ مٹھائی کا ڈبہ گھر لے جانا خود بھی کھانا اور گھر والوں کو بھی کھلا دینا عبدالغفور مٹھائی کا ڈبہ لے کر گھر چلا ایا جس نے گھر اکر کاشتکار اعجاز کی طرف سے دی گئی مٹھائی خود بھی کھائی اور اپنے گھر والوں کو بھی کھلا دی مٹھائی کھاتے ھی سب گھر والے بے ھوش ھو گئے محنت کش نے الزام لگایا ھے کہ ان کے بے ھوش ھوجانے پر کاشتکار اعجاز اس کے گھر داخل ھوگیا ملزم نے اس کی 16 سالہ بیٹی(خ) کو بے ھوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لڑکی کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ھوگیا ۔اہل دیہہ نے محنت کش فیملی کو نیم بےہوشی کی حالت اور لڑکی کو غیر حالت میں دیکھ کر پولیس تھانہ منڈی احمد اباد کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی اور مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کرنے بعد متاثرہ فیملی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے محنت کش کی درخواست پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ھے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ھے پولیس نے ابتدائی تفشیش شروع کردی ھے میڈیکل رپورٹ انے کے بعد اصل حقائق سامنے ائینگے۔
اوکاڑہ:کاشتکار کی محنت کش فیملی کو بیہوش کر کے لڑکی سے زیادتی


















