گجرات(فیاض بٹ) سابقہ دشمنی کا شاخسانہ تارےخ پےشی پر آئے ہوئے جلالپورجٹاں کا رہائشی نوجوان سےشن کورٹ کے مےن گےٹ کے سامنے فائرنگ سے قتل قاتل نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولےس کو گرفتاری دے دی پولےس کے مطابق مقتول کے بےٹے نے قاتل کے قرےبی رشتہ دار کو قتل کےا تھا ملزم سے آلہ قتل برآمد واقعہ تھانہ سول لائن پولےس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحوےل مےں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتےش شروع کر دی ۔تفصےل کے مطابق جلالپورجٹاں کا رہائشی نوجوان افضال بٹ تارےخ پےشی کےلئے گجرات آ رہا تھا کہ جب وہ سےشن کورٹ کے مےں گےٹ پر پہنچا تو سابقہ دشمنی کی بناءپر ملزم زوہےب نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتےجے مےں افضال بٹ موقع پر جاںبحق ہو گےا جبکہ قاتل زوہےب بٹ اور اسکا ساتھی خرم شہزادنے خود ہی پولےس کو گرفتاری دے دی قاتل اور مقتول آپس مےں رشتہ دار بتائے جاتے ہےں اور کچھ عرصہ قبل مقتول کے بےٹے نے اسکے قرےبی رشتہ دار کو قتل کر دےا تھا واقعہ کے بعد تھانہ سول لائن پولےس نے نعش کو تحوےل مےں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے کاروائی کا آغاز کر دےا ۔
پرانی دشمنی پر جلالپور جٹاں کا نوجوان عدالت کے مین گیٹ پر قتل


















