لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ پر توجہ مرکوز کرنے کی خاطر فی الحال کام نہیں کررہیں۔میرا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے حالیہ دنوں کی مشکلات سے متعلق مداحوں کو بتایا۔انہوں نے لکھاپچھلے ایک سال سے میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے اپنے کیریئر میں بریک لگادیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔بات جاری رکھتے ہوئے میرا نے لکھا میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں۔ساتھ ہی میرا نے دعا کرنے کے انداز میں کہا اللہ تعالیٰ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کریں جس کے ساتھ میں اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں۔
والدہ کافی عرصے سے بیمار اور بہن کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: اداکارہ میرا



















