محکمہ جیل خانہ جات، مچھروں کے ملازمین، قیدیوں پر تابڑ توڑ حملے، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ جیل خانہ جات میں ڈینگی وباءپھیلانے والے مچھروں کے ملازمین اور قیدیوں پر شدید حملے جس کی زد میں آ کر 20 سے زائد جیل ملازمین بیمار ہو چکے ہیں، اس کے بعد سونے پر سہاگہ ان کو چھٹی یا علاج کروانے کیلئے چھٹی دینے کی بجائے سپرنٹنڈنٹ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی کروا رہا ہے، خانہ پری کرنے کیلئے جیل میں ہی ایک کمرے کو ڈینگی وارڈ کا نام دیکر وہاں علاج کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ وہاں سوائے پینا ڈول ٹیبلٹس کے کوئی ایسا انتظام موجود نہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو سکیں۔ اس بارے میں میں متعدد معلوم ہوا ہے کہ ملازمین شکایات کر چکے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیمپ جیل میں اس وقت ڈینگی کے 20 سے زائد جیل ملازمین سامنے آ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ جیل میں بند قیدیوں و حوالاتیوں کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈینگی مچھروں کا شکار ہوئے ہیں لیکن ان کے کیس منظر عام پر نہیں آئے ان کو چھپایا جا رہا ہے ،جیل ملازمین کے بارے میں اس لئے علم ہو گیا ہے کہ کیونکہ بیمار ہونے والے ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ظہیر ورک سے چھٹی مانگی تھی مگر کہا جاتا ہے کہ اس نے کسی بھی ملازم کو چھٹی نہیں دی جس کی وجہ بتایا جاتا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ با اثر ہے جس کے باعث جیل میں اسی کے اختیارات چلتے ہیں اس کے احکامات پر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے اس کے خلاف کوئی نہیں جا سکتا کیونکہ ایسا کرنےو الے کی سنی تو نہیں جاتی البتہ اس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے ڈینگی کا شکار ہونے والے قیدیوں و حوالاتیوں کا تو کسی کو کچھ پتہ نہیں مگر ملازمین کے بیمار ہونے پر سب نے چھٹی لینے کی کوشش کی مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ان کو ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس پر بیماری کی حالت میں اپنی ڈیوٹیاں کر رہے ہیں۔ جیل میں ایک ڈینگی وارڈ معلوم ہوا ہے کہ بنا دی گئی ہے جہاں جیل ملازمین کو بھی کہا گیا ہے کہ اپنا علاج کروائیں اور ساتھ ڈیوٹی کریں ،اس بارے میں سپرنٹنڈنٹ سے موقف لینے کیلئے انکے موبائل پر رابطہ کیا گیا مگر اٹینڈ نہ کیا گیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کریگا۔