شہریوں کے محافظوں کی سر پرستی، حافظ آباد میں منشیات فروشی عروج پر

حافظ آباد (قمر عباس )حافظ آباد شہر میں عرصہ دراز سے تعینات چلے آنے والے پولیس محافظ محافظ سکواڈ کے بعض ملازمین کی ملی بھگت سے منشیات فروشی کادھندہ عروج پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر میں محافظ سکواڈ کے بعض بدنام زمانہ پولیس ملازمین عرصہ دراز سے بااثر شخصیات سے سفارشیں کراکے ایک ہی جگہ پر تعینات چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ پولیس ملازمین اکثراوقات کسی نہ کسی منشیات فروش کو پکڑ کر اسکی جیب سے رقم نکال کر اپنی جیب میں ڈال کر اسے چھوڑ دیتے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ پہلے کی طرح منشیات کا مذموم دھندہ شروع کردیتا ہے پھر جب کبھی افسران کی جانب سے پریشر بڑھتا ہے تووہ چند ایک منشیات فروشوں کو پکڑ کر ان پر چند گرام منشیات ڈال کر گرفتارکروادیتے ہیں، جس کے بعد یہ منشیات فروش چند روز بھی ضمانت کرواکے آجاتے ہیں اور دوبارہ مذموم دھندہ شروع کردیتے ہیں۔

عوامی سماجی اور دینی حلقوں نے ڈی پی اور آرپی او سے مطالبہ کیا ہے خفیہ ایجنسیوں کے ریکارڈ کی روشنی میں محافظ اسکوارڈ حافظ آباد میں عرصہ دراز سے تعینات چلے آنے والی تمام کالی بھیڑوں کو ڈیٹا لیکر انہیں فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے اور مزید برآں انکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔