چنیوٹ(رانا وقاص احمد کاوش) کسان اتحاد عوامی پارٹی کے چیئرمین مہر مقصود احمد ہرل ایڈووکیٹ سرپرست سید نورالحسن شاہ اورصدرچودھری طفیل لونا نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے واپڈا والوں کی طرف سے ایک جھوٹا پراپیگنڈا شروع کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کسانوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور باقی ٹیکسز وصول کرنے کے حق میں فیصلہ دےدیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے جو کہ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ نے6 فروری کوکسان تنظیموں کی طرف سے الیکٹر ک سپلائی کمپنیوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ و دیگر غیرقانونی ٹیکسز کےخلاف فیصلہ ہوا تھا جس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کے حق میں کر دیا تھا اور واپڈ کو کسانوں کے بلوں سے فیول پرائس اور باقی ٹیکسز ختم کرنے کا آرڈر و فیصلہ دیا تھااس فیصلہ کےخلاف واپڈا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپنی اپیل دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا پٹیشنر نے پہلے نیپرا کورٹ سے رجوع نہیں کیا اور ڈائریکٹ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جو کہ غیر قانونی ہے ،واپڈا کےخلاف ہا ئیکورٹ جانے سے پہلے نیپرا کورٹ میں اپیل دائر کرنا ضروری ہے اور نیپرا کورٹ کے فیصلے کے بعد پٹیشنر ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے لہذا ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، انہوں نے مزید کہا ہم کسانوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کسانوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے، کسان اتحاد عوامی پارٹی


















