نیویارک (مشرق نیوز) امریکہ کی معروف سپر ماڈل جی جی حدید اور بیلا حدید کو غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کیخلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں بولنے پر شدید تنقید کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔جی جی اور بیلا فلسطینی نژاد ریئل اسٹیٹ ڈیولپر محمد حدید کی بیٹیاں ہیں، جو جاری تنازعہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق جی جی اور بیلا حدید کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مشتمل لاتعداد فون کالز موصول ہوئیں، جس کے بعد وہ اپنے فون نمبرز تبدیل کرنے سمیت حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئیں۔اپنی بیٹیوں کو دھمکی آمیز فون کالز کے معاملے پر محمد حدید فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) کو شکایت کرنے پر غور کررہے ہیں تاکہ ذمہ دار افراد کو سراغ لگایا جاسکے۔جی جی حدید کی جانب سے اپنے فلسطین کے حامی مو¿قف کے باعث خاصی توجہ حاصل کی، جس کے بعد انہیں اسرائیلی پرستاروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جی جی حدید نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد فلسطینی اور اسرائیلی دونوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
فلسطین کی حمایت پر امریکی ماڈل بہنوں کو قتل کی دھمکیاں



















