مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سندس ارشاد

حافظ آباد (محمد نواز)حافظ آباد میں تعینات ہونےوالی ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ،ڈپٹی کمشنر نے شعبہ ایمر جنسی،مائنر آپریشن تھیٹر، بلڈبینک ،چلڈرن،نرسری، گائنی وارڈز سمیت میڈیسن سٹور،لیبارٹری،لیبر روم، کمپیوٹرائزڈ پرچی کاو¿نٹراور مختلف شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،ادویات کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد شاہد اور دیگر ڈاکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر اور مفت ادویات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی تاخیر، لاپرواہی یاغفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائےگی، ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور کے دورہ کے موقع پر مختلف ادویات اور ویکسین کا ٹمپریچربھی چیک کیا اور ایم ایس اور فارماسسٹ کو ہدایت کی کہ تمام ادویات اور ویکسین کے ٹمپریچر کو باقاعدہ ایس او پیز کے مطابق مینٹین رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نے لیبارٹری، ڈیجیٹل ایکسرے روم اور بلڈ بینک کے دورہ کے موقع پر انکاریکارڈ بھی چیک کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈاکٹروں او ردیگر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کے سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔